ڈیرہ غازی خان:تھانہ گدائی 14 سالہ بچی کو 6لاکھ روپے میں فروخت کرنے میں سگا باپ ملوث پایاگیا، پولیس نےکارروائی کرتے ہوئے 3ملزموںکو گرفتار کرلیا.
پولیس کو گدائی کے علاقہ میںکمسن بچی ثمینہ بی بی کوزبردستی فروخت کرکے لے جائے جانے کی اطلاع موصول ہوئی تھی.

پولیس کے مطابق تفتیش میں معلوم ہوا کہ مبینہ طور پرلڑکی کے والد اور چچا نے بدکاری کے شبہ میں لڑکی کو سزا کے طور پر فروخت کردیا تھا،جس پر ملزموں کے خلاف انسانی سمگلنگ ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 3 ملزموںکو گرفتار کرلیا گیاہے.