Untitled 2026 01 20T194441.666

’بسم اللہ‘ پڑھ کر رشوت لینے اور آئندہ احتیاط کی ہدایت کرنے والا پولیس اہلکار گرفتار

لاہور: رنگ روڈ پر گاڑی کی چیکنگ کے دوران شہری سے رشوت لینے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

تھانہ راوی روڈ میں تعینات اہلکار عبدالرحمان نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت لی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو ئی۔
Untitled 2026 01 15T202829.063
ویڈیو میں اہلکار شہری سے رشوت کی رقم بڑھانے کا مطالبہ کرتا ہے اور بسم اللہ پڑھ کر پیسے جیب ڈالتا ہے جب کہ شہری کو گاڑی کے کاغذات ساتھ رکھنے کی ہدایت بھی کرتا ہے۔

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے نوٹس لیا جس پر اہلکار عبدالرحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ ایک اہلکار کا غلط فعل پوری پولیس فورس کی بدنامی کا باعث بنتا ہے،کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر زیروٹالرنس پالیسی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کسی بھی شکایت کی صورت میں فورا رابطہ کریں، کیونکہ اختیار سے تجاوز کرنے والوں کی لاہور پولیس میں کوئی جگہ نہیں ہے.

ترجمان ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق پولیس اہلکار عبدالرحمن تھانہ راوی روڈ میں تعینات تھا، جس نے رنگ روڈ پر شہری سے رشوت وصول کی،مذکورہ اہلکار کو نوکری سے فوری برخاستگی اور سخت محکمانہ کاروائی کا بھی حکم جاری کردیا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں