کراچی:شادمان ٹاؤن میں شوہر نے فائرنگ کرکے بیوی کو قتل کردیا ، ملزم پولیس افسر واقعہ کے بعد فرار ہوگیا ، فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی۔
پولیس حکام کے مطابق شادمان ٹاؤن میں ملزم تبسم شیخ کی اپنی بیوی نازیہ سے تلخ کلامی ہوئی۔ جس کے بعد ملزم نے فائرنگ کرکے نازیہ زخمی کردیا جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئی.
فائرنگ کے دوران مقتولہ کی بیٹی نے بھاگ کر اپنی جان بچائی، فائرنگ کے بعد ملزم موٹر سائیکل پر باآسانی فرار ہوگیا۔
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ کے مطابق سب انسپکٹر اور ایس آئی یو میں تعینات ہے۔مقتولہ نازیہ کی ملزم تبسم شیخ سے دوسری شادی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تفتیش جاری ہے اور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
