410517 2483424 updates

سرکاری ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا پولیس اہلکار گرفتار

راولپنڈی: ضلع گوجرخان میں خواتین کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز بنانے والے پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گرفتار اہلکار ٹی ایچ کیو ہسپتال کے باتھ روم میں خواتین کی خفیہ ویڈیوز بناتا تھا۔

گرفتار پولیس اہلکار کے خلاف درج ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ملزم کے موبائل سے 300 سے زائد ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئیں، ملزم سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

سماجی حلقوں نے ہسپتال میں‌خواتین کی ویڈیوز بنانے کو مذموم حرکت قرار دیتے ہوئے ملزم کے خٌلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں