ملتان: مسلم لیگ لائرز فورم لاہور ڈویژن کے صدر امتیازالٰہی ایڈووکیٹ سپریم کورٹ کے ملتان ہائیکورٹ آنے پر تقریب منعقد کی گئی.
تقریب کا اہتمام مسلم لیگ لائرز فورم ملتان ڈویژن کے صدر ضیاء حیدر زیدی، ایڈووکیٹ سپریم اور ملتان ڈویژن کے سیینئر نائب صدر رانا مقصود افضل اور شیخ نوید اقبال گوریجہ، نائب صدر ملتان ڈویژن نے کیا۔
اس موقع پر وکلاء کے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اس امید کا اظہار کیا گیا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت عوام اور خاص طور پر وکلاء برادری کے تمام مسائل جلد حل کرے گی جبکہ وکلاء اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے لائرز فورم بھی حکومت کے شانہ بشانہ رہے گا.عہدیداران نے مسلم لیگ ن لائرز فورم کے مرکزی صدر ملک نصیر احمد بھٹہ اور صوبائی صدر پنجاب رانا ظفر اقبال کی قیادت پر بھی مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے.
تقریب کے آخر میںوطن عزیز کی سلامتی اور ترقی کے لیے دعا بھی کی گئی۔