Untitled 2026 01 01T063136.892

شناختی سہولیات کی آسان فراہمی کے لئے ای سہولت فرنچائزز کا پائلٹ منصوبہ شروع

اسلام آباد: نادرا کا ای سہولت فرنچائزز پر شناختی خدمات فراہم کرنے کا پائلٹ منصوبہ شروع ہو گیاہے.

جس کے تحت گمشدہ شناختی کارڈ کا ری پرنٹ اور تجدید اب منتخب ای سہولت فرنچائزز سے بھی ہو سکے گی ۔
nadra2
نادرا نے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور اور کراچی سے کیا ہے۔

ابتدائی مرحلے میں 18ای سہولت فرنچائزز پر نادرا خدمات دستیاب ہیں اور ہر ای سہولت فرنچائز پر نادرا کا نامزد افسر موجود ہوگا ۔جس کے لئے نادرا کی مقررہ فیس کے علاوہ ایک سو روپے ای سہولت سروس چارجز اضافی لئے جائیں گے ۔

ای سہولت نیٹ ورک میں ملک بھر میں 22 ہزار سے زائد فرنچائزز موجود ہے، جبکہ 9500سے زائد ای سہولت فرنچائزز پر بائیومیٹرک سہولیات دستیاب ہوں گی۔

اس پراجیکٹ کےذریعے ناخواندہ شہریوں اور سمارٹ فون نہیں رکھنے والوں کے لئے بڑی سہولت دستیاب ہونے کے ساتھ نادرا مراکز پر رش اور شہریوں کے سفری مسائل و اخراجات میں کمی آئے گی ۔

پائلٹ پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد سہولت ملک بھر میں فراہم کی جائے گی .

اس طرح ای سہولت فرنچائزز کی فہرست نادرا ویب سائٹ اور سوشل میڈیا پر دستیاب ہوں گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں