سیالکوٹ:حاجی پورہ روڈ پر مسلح افراد نے پٹرول پمپ پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان نے اپنی گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کے بعد کین میں مزید 10 لٹر پٹرول ڈالنےکا مطالبہ کیاتاہم پمپ انتظامیہ نے کین میں مزید پٹرول دینے سے انکار کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ پمپ انتظامیہ کے انکار پر ملزموں نے فائرنگ شروع کر دی، جس کے نتیجے میں پٹرول پمپ کا ایک ملازم جاں بحق اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہوگئے۔
واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزمان کی تلاش کی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ پٹرول قلت کی خبروں کے بعد ملک بھر کے مختلف شہروں میں پٹرول پمپس پر شہریوں کا رش لگ گیا ہے۔
