Untitled 2025 12 21T043949.535

عدالتوں‌میں لازمی بائیو میٹرک کے خلاف درخواست کی آج ملتان بینچ میں‌سماعت ہو گی

ملتان:ہائیکورٹ سمیت عدالتوں میں مقدمات کے اندراج سے قبل درخواست گزاروں کی بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دینے کے خلاف درخواست کی آج ہائیکورٹ ملتان بنچ میں سماعت ہو گی.

جسٹس احمد ندیم ارشد درخواست کی بطور اعتراض کیس سماعت کریں‌گے.یہ درخواست ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر ملک محبوب سندیلہ ایڈووکیٹ نے سید ریاض الحسن گیلانی ایڈووکیٹ اور وسیم اکرم ڈوگر ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی ہے۔WhatsApp Image 2026 04 12 at 07.30.52

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 7 جنوری 2026ء کو جاری نوٹیفکیشن مقدمات کی دائری اور پیروی کے لیے اور مقدمات کی نقول کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دیا گیا ہے، باوجود اس کے کہ اس قسم کی کوئی ضرورت موجود نہ تھی آئین پاکستان شہریوں کو قانون کے مطابق مساوی سلوک کے بنیادی حقوق، زندگی اور آزادی کے تحفظ اور منصفانہ ٹرائل کے حق کی ضمانت دیتے ہیں۔

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ نئی شرائط عائد کرنا انتظامی حکم کے ذریعے مقدمات کا اندراج اختیارات کی حد سے تجاوز کرتا ہے اور انصاف تک رسائی میں غیر ضروری رکاوٹیں پیدا کرتا ہے۔یہ طریقہ کار دور دراز علاقوں سے سفر کرنے والے مدعیان کو بائیو میٹرک تصدیق مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت، رقم اور محنت خرچ کرنے کی ضرورت ہے. اس لئے اس عمل کو غیر قانونی، قانونی اختیار کے بغیر، اور آئین سے متصادم قرار دیا جائے تاکہ شہری بغیر کسی رکاوٹ کے انصاف تک رسائی حاصل کر سکیں۔

خیال رہے کہ مذکورہ درخواست یکم اپریل کو دائر کی گئی تھی، جس پر ملتان بینچ دفتر کی جانب سے اعتراض عائد کیا گیا ہے کہ یہ درخواست کس طرح قابل سماعت ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں