402247 7838845 updates

پیکا ایکٹ: لاہور میں‌ اہم شخصیات کی ویڈیوز بنانے پر 24 گھنٹوں میں 23 مقدمات

لاہور: صوبائی درالحکومت میں اہم شخصیات سے متعلق نازیبا ویڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے کے خلاف ایک روز میں‌درجنوں مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق اہم شخصیات سے متعلق نازیبا وڈیوز بنانے اور اپ لوڈ کرنے پر لاہور کے مختلف تھانوں میں 24 گھنٹوں میں پیکا ایکٹ کے تحت 23 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔

پولیس کی جانب سے صرف لاہور میں‌ہی مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے ملک کی اہم شخصیات کے حوالے سے نازیبا ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے درجنوں مختلف اکاؤنٹس کی شناخت کی گئی ہے. جس پر ملزموں‌کے‌خلاف مقدمات درج کرکے گرفتاری کی کارروائی بھی شروع کر دی گئی ہے.

اس حوالے سے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کا کہنا ہےکہ اداروں کی تضحیک اور تمسخر اڑانے والے عناصر کو سخت سزا دلوائی جائےگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں