400109 599323 updates

پیکا ایکٹ: پولیس اہلکار پر تشدد کی ویڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد گرفتار

ملتان: ٹریفک پولیس اہلکار پر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل کرنے والے 2 افراد کو پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق دو روز قبل خیام سنیما چوک پر تین شہریوں نے ٹریفک وارڈن کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔اس واقعےکی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا۔

ملزموں کے خلاف درج مقدمہ کے متن کے مطابق انہوں نے ویڈیو بنا کر وائرل کرکے پولیس کی نہ صرف تضحیک کی بلکہ عوام کو بھی مشتعل کرنے کی کوشش کی ہے۔

خیال رہے کہ ملتان ضلع میں پیکا ایکٹ کے تحت یہ پہلا مقدمہ درج ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں