e9d8b547 21e7 4f68 8964 69e133fb2064

پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ کا اڈا کھجی والا رنگ پور روڈ کے جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پارلیمانی سیکرٹری ہائر ایجوکیشن ایم پی اے اجمل خان چانڈیہ نے اڈا کھجی والا رنگ پور روڈ کے جاری ترقیاتی منصوبے کا معائنہ کیا۔ہائی وے ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر بریفنگ دی۔پارلیمانی سیکرٹری اجمل خان چانڈیہ نے منصوبے کو بروقت مکمل کرنے اور کام کے معیار کو بہتر سے بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ اڈا کھجی والا رنگ پور پر منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے اجمل خان چانڈیہ نے کہا کہ الیکشن میں اہلیان رنگ پور سے روڈ کا وعدہ کیا تھا جو کہ الحمدُللّٰہ آج پورا ہونیوالا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے میری درخواست پر اس اہم عوامی مفاد کی نوعیت کے منصوبے کی منظوری دی، یہ روڈ کو ہمیشہ سیلاب سے متاثر ہوتا تھا ، اس روڈ کی چوڑائی 28 فٹ سے بڑھا کر تقریباً 44 فٹ کی جائے گی، مظفرگڑھ کو خوشاب اور جھنگ سے ملانے والی یہ قومی شاہراہ عرصہ دراز سے عدم توجہی کا شکار تھی، الحمدُللّٰہ اقتدار کے پہلے ہی سال وعدہ پورا کردیا ہے، رنگ پور کی محرومیاں نئی نہیں ہیں، رنگ پورکے سکولز اور کالج کی اپگریڈیشن ہمارے پلان کا حصہ ہے، امن و امان اور سینی ٹیشن پر بھرپور توجہ دے رہے ہیں، بی ایچ یو چک فرازی کی ری ویمپنگ جاری ہے ،آر ایچ سی رنگ پور کی ری ویمپنگ جلد شروع ہو جائے گی، رنگ پور اور چک فرازی کی سیوریج اور سولنگ کیلئے کثیر بجٹ مختص کیا گیا جس پر کام جاری ہے، جلوہ سے دیگر معززین علاقہ نے بھی خطاب کیا، جلسہ میں کثیر تعداد میں اہلیان علاقہ نے شرکت کی، اہلیان علاقہ نے ریکارڈ ترقیاتی کام کرانے پر اجمل خان چانڈیہ کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں