drone camera

پاکستان کی پہلی ماحولیات ڈرون سرویلنس کا آغاز، ماحول خراب کرنے والی 7 فیکٹریاں‌پکڑی گئیں

لاہور: پنجاب میں پاکستان کی پہلی ماحولیات ڈرون سرویلنس شروع کردی گئی،محکمہ ماحولیات کے زیرانتظام ایریل سرویلنس کمپنی قائم کردی گئی۔

اس ضمن میں‌تھرمل ٹیکنالوجی سے لیس ڈرونزنے فیلڈ میں کام شروع کردیا۔جس سے ماحول دشمن انڈسٹری سمیت دیگرعناصر کوڈرون سرویلنس کے ذریعے پکڑا جائے گا۔

ڈرون سرویلنس کے ذریعے پہلی کارروائی میں‌محمود بوٹی لاہورمیں تین پائرولیسس پلانٹس پکڑ لئے گئے۔ اس کے علاوہ ماحول کونقصان پہنچانے والی چار انڈسٹریز، سینکڑوں کاربن بوریاں بھی پکڑلی گئیں۔ایریل سرویلنس کمپنی کی رپورٹ تیارکرکے متعلقہ افسران سے بھی وضاحت طلب کرلی گئی ہے۔

ڈی جی ماحولیات عمران حامد شیخ کا کہنا ہےایریل سرویلنس کے ذریعے تمام انڈسٹری، بھٹوں کی ای میپنگ ہوگی۔ماحولیات کے افسران کے کام کو بھی ڈرون سرویلنس سے چیک کیا جائےگا۔تمام ڈرونز جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔

مذکورہ ٹیکنالوجی کا دائرہ کار پورے پنجاب میں‌پھیلایا جائے گا، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی پھیلانے والے پلانٹس اور فیکٹریوں‌کو پکڑنا آسان ہوگا بلکہ ان پلانٹس اور فیکٹریوں‌کے خلاف کارروائی نہیں‌کرنے والے افسران کو بھی گرفت میں‌لایا جا سکے گا.

اپنا تبصرہ لکھیں