409955 4150640 updates

پاکستان کے کھلاڑیوں‌نے ورلڈ ماسٹرز اور ورلڈ انڈر 17 سنوکر چیمپئن شپ جیت لیں

ویب نیوز: پاکستان سنوکر کے کنگ محمد آصف نے آئی بی ایس ایف (IBSF) ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارتی حریف کو شکست دے کر ایک اور ورلڈ ٹائٹل جیت لیا۔

بحرین میں ہونے والی آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن شپ کے فائنل میں محمد آصف نے بھارت کے برجش دامانی کو 3-4 سے شکست دی۔ورلڈ ماسٹرز کے فائنل میں پاک بھارت مقابلہ انتہائی سنسنی خیز ثابت ہوا۔ محمد آصف اور برجش دامانی کا ہر فریم میں آخر تک بھرپور مقابلہ رہا۔

آصف کی 2 فریمز کی برتری کے بعد برجیش دامانی نے مسلسل 3 فریمز جیتے۔ آصف نے 2-3 کے خسارے سے کم بیک کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر فیصلہ کن فریم جیتا۔
محمد آصف کی جیت کا سکور 98-37، 75-55، 00-80، 49-52، 41-64، 91-29 اور 78-9 رہا۔

واضح رہے کہ یہ محمد آصف کے کیریئر کا چھٹا ورلڈ ٹائٹل ہے۔انہوں نے اس سے قبل 2 ورلڈ ٹیم چیمپئن شپ اور 3 انفرادی چیمپئن شپ جیتی ہیں۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا ہے کہ ا لحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں اور ایک ٹائٹل پاکستان کے نام کرنے پر خوش ہوں۔

آئی بی ایس ایف ورلڈ ماسٹرز اسنوکر چیمپئن محمد آصف کا میڈیا سے گفتگو میں‌کہنا تھا کہ الحمدللہ چھٹا ورلڈ ٹائٹل جیتا ہوں، ایک اور ٹائٹل پاکستاں کے نام کیا جس پر خوش ہوں۔

محمد آصف کے مطابق جب بھی بھارت پاکستان کا مقابلہ ہوتا ہے تو لوگوں کی توقع کافی بڑھ جاتی ہیں ،کھیل میں ہار جیت تو ہوتی ہے لیکن ایسا میچ کوئی نہیں ہارنا چاہتا، دیکھنے والوں کو شاید اندازہ نہ ہو لیکن میچ کافی مشکل ہوگیا تھا۔

انھوں نے کہا کہ اس میچ کے دوران اس بات کا پریشر تھا کہ مجھے ہر حال میں یہ میچ جیتنا ہے، اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ مجھے کامیابی ملی ہے، ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ پاکستان کیلئے کھیلیں اور ملک کا نام روشن کریں۔سنوکر چیمپئن محمد آصف کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ سکس ریڈ ایونٹ میں ماسٹر ایونٹ سے بھی بہتر کھیل پیش ہوگا ، آئی بی ایس ایف ورلڈ سکس ریڈ کا ٹائٹل بھی پاکستاں کے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

انھوں نے مزید کہا کہ انڈر 21 کے پلیئرز سے بھی امید ہے کہ وہ پاکستان کو ٹائٹل دلوائیں گے ، جب پلیئرز کو موقع ملتا ہے تو وہ پرفارم کرتا ہے۔

قبل ازیں‌پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان کیوئسٹ حسنین اختر نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف (IBSF) ورلڈ انڈر 17 اسنوکر چیمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ حسنین اختر یہ ٹائٹل جیتنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔
l 409796 105250 updates
بحرین میں کھیلے جانیوالے ایونٹ کے فائنل میں حسنین اختر نے ویلز کے رائلی پاویل کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دی۔

انہوں نے پورے میچ میں ایک بھی فریم ڈراپ نہیں کیا ۔ پاکستانی کھلاڑی نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے مقابلہ 7-86، 35-73، 31-50 اور 4-98 سے اپنے نام کیا۔حسنین اختر نے پہلے فریم میں 44 اور چوتھے فریم میں 67 کا یادگار بریک کھیلا۔

حسنین اس سے قبل ایشین انڈر 21 چیمپئن بھی رہ چکے ہیں اور اب وہ ورلڈ انڈر 17 ٹائٹل جیت کر پاکستان کے لیے ایک اور بڑا اعزاز لے آئے ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان کے نسیم اختر نے 2017ء میں آئی بی ایس ایف ورلڈ انڈر 18 چیمپئن شپ جیتی تھی، تاہم 2023ء میں آئی بی ایس ایف نے انڈر 18 کیٹیگری کو ختم کر کے اسے ورلڈ انڈر 17 چیمپئن شپ میں تبدیل کر دیا تھا.

اپنا تبصرہ لکھیں