Untitled 2025 07 06T220510.899

پاکستانی کھلاڑیوں‌ نے ایک ہی روز میں‌ ہاکی، کراٹے اور کشتی رانی میں‌کامیابیاں‌حاصل کر لیں

ویب نیوز: انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے سری لنکا کو 0-9 سے شکست دے دی جبکہ میچ کے دوران قومی ٹیم کے کھلاڑی آسام حیدر نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی۔

چین کے شہر دازہو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو صفر کے مقابلے میں نو گول سے شکست دیدی۔
pakistan under 18 ht
کھیل کے پہلے ہاف میں پاکستان کی جانب سے آسام حیدر نے تین گول سکور کرکے ہیٹرک مکمل کی۔عبداللہ اعوان، زبیر لطیف اور عاطف علی نے ایک، ایک گول سکور کیا۔کھیل کے دوسرے ہاف میں پاکستان ٹیم کے عدیل نے یکے بعد دیگرے دو گول ،عاطف علی نے اپنا دوسرا گول سکور کیا۔

سری لنکا ٹیم کھیل کے اختتام تک گول کرنے میں ناکام رہی۔

پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر میر طارق حسین بگٹی اور سیکرٹری جنرل اولمپین رانا مجاہد علی خاں نے قومی انڈر 18 ٹیم کو ایونٹ کی مسلسل دوسری کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اگلے میچز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے میچ میں ہانگ کانگ کو0 -8 سے ہرایا تھا۔پاکستان اپنا تیسرا میچ 8 جولائی کو بنگلادیش کے خلاف جبکہ 9 جولائی کو پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا۔
408684 6896513 updates
دریں‌اثناء پاکستان کی آئینہ نوئیل نے ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

کولمبو میں ہونیوالے ساوتھ ایشین کراٹے چیمپیئن شپ کے مقابلوں میں پاکستان کی آئینہ نوئیل گولڈ میڈل جیتا۔رپورٹ کے مطابق آئینہ نوئیل نے انڈر 12 پلس 40 کے جی کلاس میں گولڈ اپنے نام کیا، انہوں نے کمیتا میں پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل انڈر 10 حذیفہ ارشد نے بھی پاکستان کیلئے گولڈ میڈل جیتا تھا۔
408668 9982858 updates
دوسری جانب ایمسٹرڈیم میں پاکستان کے فرید عارف اور ریان ملک نے اوپن مینز ڈبل اسکل ریس میں گولڈ میڈل جیت لیا۔

اوپن مینز ڈبل اسکل ریس کا مقابلہ ایمسٹرڈیم میں منعقد ہوا جس میں فرید محمد عارف اور ریان ملک نے کے بی سی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈچ انٹرنیشنل یوتھ ریگاٹا 2025 کے پہلے دن شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

اس مقابلے میں 8 ممالک پاکستان، نیدرلینڈز، بیلجیئم، جرمنی، برطانیہ، فرانس، یوکرین اور امریکا کے 800 سے زائد نوجوان کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

فرید اور ریان نے بہترین ہم آہنگی اور غیر معمولی برداشت کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا اور گولڈ میڈل حاصل کیا۔ان کی برتری اتنی واضح تھی کہ فنش لائن پر دوسری کشتیاں نظر ہی نہیں آ رہی تھیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں