taekuando

انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں‌12 گولڈ اور 4 سلور میڈل پاکستان کے نام

کوالالمپور: ساتویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستان نے 12 سونے اور 4 چاندی کے تمغے جیت لیے۔

پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے ساتویں ہیروز انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ 2025ء میں شاندار کارکردگی مظاہرہ کیا، میاں غفران علی نے ایونٹ میں 2 گولڈ اور 2 سلور میڈلز جیت لئے، انہیں بہترین کوچ کا ایوارڈ بھی دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق لاہور کی طیّبہ اشرف نے سونے کے 3 تمغے اپنے نام کیے جبکہ سنبل خان نے 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل جیتا، فیصل آباد کے حافظ ناصر بشیر نے 90 کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا، لاہور کے نبیل خالد نے 2 گولڈ اور ایک سلور میڈل اپنے نام کیا، شاہروز ارشد نے 80 پلس کلو فائٹ میں گولڈ میڈل جیتا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تائیکوانڈو ٹیم نے سیلف فنڈنگ پر ایونٹ میں شرکت کی اور مجموعی طور پر سونے کے 12 اور چاندی کے 4 تمغے اپنے نام کیے۔

ملائیشیا میں منعقدہ کیے گئے ایونٹ میں 35 سے زائد ممالک کے ساڑھے ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے بڑی تعداد میں‌میڈلز جیتنے پر سپورٹس حلقوں‌نے نوجوان پاکستانی کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

کھلاڑیوں‌کی پاکستان آمد پر بھرپور استقبال کی تیاریاں‌بھی کی جا رہی ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں