WhatsApp Image 2025 01 14 at 02.20.47

پاکستانی ٹیم کا ملتان میں پریکٹس سیشن،ملتان انتظامیہ کی تیاریاں‌مکمل

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین ٹسٹ سیریز کے لئے دونوں‌ٹیمیں‌ملتان پہنچ گئیں‌ تھیں‌ .جس کےبعدپاکستان سکواڈ کےتمام 15 کھلاڑیوں نےکوچز کی نگرانی میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔یاد رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 17 جنوری سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دریں اثناء دونوں ٹیمیں کل صبح دس بجے سے ٹریننگ سیشنز میں بھی حصہ لیں گی۔دریں اثناء ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا ہے کہ شہر اولیاءپاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہے،اس سلسلے میں تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں.انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر آفس میں سکیورٹی مانیٹرنگ کیلئے مرکزی کنٹرول روم بھی قائم کردیا گیاہے.ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز مرکزی کنٹرول روم کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد سیف نے کرکٹ ٹیموں کے روٹس اور انتظامات پر بریفننگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری نے کہا کہ کرکٹ ٹیموں کی حفاظت کیلئے 4 سو سے زائد سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جبکہ 28 کلومیٹر روٹ پر لائیٹس ،کیمرے اور پیچ ورک مکمل کرلیا گیا ہے۔محمد علی بخاری کا کہنا تھا کہ کرکٹ ٹیموں اور سٹیڈیم کی سیکورٹی کیلئے 5 ہزار سے زائد نفری تعینات کی گئی ہے،اس سلسلے میں شہر اولیاءکے کرکٹ شائقین کو مثالی تفریحی ماحول فراہم کرینگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں