WhatsApp Image 2025 01 08 at 02.34.49

فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپیئنز ٹرافی 2025ءکے لئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان

سری لنکا کے دارلحکومت کولمبومیں فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپیئنز ٹرافی 2025 ءکے لئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیاہے.عبداللہ اعجاز قومی ٹیم کی قیادت کریں گے جبکہ غلام محمد نائب کپتان ہوں گے.
کراچی پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن پی پی ڈی سی اے کے جنرل سیکرٹری امیر الدین انصاری نے بدھ کے روز صدر پی پی ڈی سی اے عمران بلوانی کی منظوری کے بعد 12 سے 21 جنوری تک کولمبو سری لنکا میں ہونے والی فزیکل ڈس ایبلٹی چیمپئنز ٹرافی 2025ءمیں شرکت کے لیے 16 رکنی پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ٹیم کا اعلان کیا.آل راؤنڈر عبداللہ اعجاز ٹیم کے کپتان جبکہ مڈل آرڈر بیٹسمین غلام محمد ان کے نائب کپتان ہوں گے.
WhatsApp Image 2025 01 08 at 02.49.00
امیرالدین انصاری نے ڈی ایچ اے سپورٹس کلب معین خان کرکٹ اکیڈمی میں پی ڈی چیمپئنز ٹرافی میں قومی کھلاڑیوں کی شرکت کے سلسلے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ٹیم کا انتخاب بہت مشکل تھا کیونکہ ہمارے پاس نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کا ایک گروپ تھا، جنہوں نے ڈومیسٹک سطح پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ کھلاڑیوں کا انتخاب ہیڈ کوچ صبیح اظہر، رافع ہاشمی، ممبر سلیکشن کمیٹی راؤ جاوید کے ساتھ آر ایل سی اے میں تربیتی اور فٹنس کیمپ میں حصہ لینے کے بعد کیا گیا۔
فزیکل ڈس ایبلٹی سیریز 2019ء سے 7 کھلاڑی اور 9 نئے باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، جن میں عبداللہ اعجاز (کپتان)، محمد ارسلان، سیف اللہ، مطلوب قریشی، حذیفہ خان، محمد نعمان، شاہد وٹو، محمد شہزاد، غلام محمد( نائب کپتان) حمزہ حمید، عبدالخالق، زبیر سلیم، مومن اللہ، عبدالباسط، حماد شوکت اور واقف شاہ ہیں۔
ہیڈ کوچ صبیح اظہر منتخب کھلاڑیوں پر بہت پراعتماد ہیں اور کہا کہ یہ متوازن ٹیم ہے اور پی ڈی چیمپئنز ٹرافی جیت سکتی ہے۔آفیشلز میں امیر الدین انصاری ہیڈ آف دی مشن، صبیح اظہر ہیڈ کوچ،رافع ہاشمی اسسٹنٹ کوچ،راؤ جاوید فیلڈنگ کوچ،شاکر خلجی،ویڈیو انالسٹ اورمحمد نظام ٹیم مینیجر ہوں گے.
پاکستان پی ڈی ٹیم آج 9 جنوری کو سری لنکا روانہ ہوگی، ٹیم پہلا میچ 12 جنوری کو بھارت کے خلاف کھیلے گی.

اپنا تبصرہ لکھیں