polio case 1

پاکستان: 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق

اسلام آباد:ملک بھر کے 46 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہونے بارےقومی ادارہ صحت کی رواں سال نومبر کی لیبارٹری رپورٹ میں تصدیق کر دی گئی۔

رپورٹ کےمطابق ملک کے 27 اضلاع کے 127 مقامات سے سیوریج نمونے لیبارٹری بھیجے گئے 46 میں پولیو وائرس پایا گیا.
Untitled 2025 12 20T090528.113
سندھ کے 22 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس موجود ہے،جن میں کراچی کے11،حیدر آباد کے3 اور دیگر اضلاع کے8 مقامات شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا کےضلع پشاور اور بنوں کے 2،2 اور دیگر اضلاع کے 5 مقامات پر پولیو وائرس موجود ہونے کی تصدیق کی گئی.

پنجاب میں 7 مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا،لاہور میں 4،راولپنڈی کے 2 اوراورفیصل آباد کے ایک مقام کے نمونےپولیو مثبت نکلے۔

کوئٹہ اورمستونگ سمیت بلوچستان کے6مقامات کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس پایا گیا.

رپورٹ کے مطابق وفاقی دارلحکومت کا سیوریج بھی پولیو وائرس سے محفوظ نہیں،دو مقامات کے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں