414089 4870643 updates

پاکستان: سونے کی قیمت میں‌ آج کے روز ہزاروں روپے اضافہ

ویب نیوز: امریکا میں شرح سود میں کمی کی توقعات پر سونےکی خریداری کے رجحان میں‌اضافہ ہو گیا ہے اور سونےکی قیمت 4 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ اگر امریکی فیڈرل ریزرو بینک نے شرح سود میں کمی کا فیصلہ کیا تو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
gold 3
پاکستان میں سونےکی فی تولہ قیمت میں آج 3 ہزار 300 روپےکا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں سونے اور چاندی کے مہنگا ہونے کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا،پاکستان میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کے دام 3300 روپے بڑھ کر 370700 روپے ہو گئے۔

دس گرام سونے کے بھاؤ 2829 روپے کے اضافے سے 327815 روپے ریکارڈ کئے گئے،فی تولہ چاندی بھی 101 روپے بڑھ کر 4303 روپے کی ریکارڈ سطح پر جا پہنچی۔

دوسری جانب انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونا 33 ڈالرمہنگا ہوکر 3480 ڈالرکا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں