کراچی: آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے کر اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت لیا۔ کراچی میں کھیلے گئے اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دی۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے، جبکہ فواد عالم نے 24، عبدالرزاق نے 19 رنز سکور کیے۔
آسٹریلیا کے مارک کلیری نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
151 رنز کا ہدف آسٹریلیا نے 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں مجموعی طور پر 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا اور 42 میچوں کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔
