ویب نیوز: بین الاقوامی لیبر تنظیم آئی ایل او (ILO) نے دعویٰ کیا ہےکہ پاکستان میں مردوں کے مقابلے میں خواتین کو 30 فیصد کم تنخواہ دی جاتی ہے۔
لیبر تنظیم آئی ایل او نے اپنی 2025ء کی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ پاکستان میں خواتین کو 25 فیصد کم یومیہ اُجرت اور 30 فیصد کم ماہانہ تنخواہ دی جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عالمی معیار کے اعتبار سے بھی پاکستان میں صنفی اُجرت کا یہ فرق بہت زیادہ ہے۔
تنظیم نے بتایا کہ پاکستان کی ورک فورس میں خواتین کا حصہ صرف 13.5 فیصد ہے جو کہ جنوبی ایشیا میں سب سے کم ہے۔
خیال رہے کہ پاکستان میںبھی خواتین کے حقوق کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کیجانب سے خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک ختم کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے.
اس طرحپاکستان میںبھی خواتین کو اجرت برابر دینے اور کھیت و گھریلو مزدور سمیت پرائیویٹکام کرنے والی خواتین کے ساتھ اجرت کے مقابلے میں کمتر سلوک کیا جاتا ہے.