Untitled 2026 02 22T212240.606

پاکستان:پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ کی مشروط سہولت دینے کا اعلان

اسلام آباد:شناختی کارڈ سے محروم شہریوں کے لیے نادرا نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے پیدائشی سرٹیفکیٹ کے بغیر شناختی کارڈ بنوانے کی مشروط سہولت فراہم کرنے کا اعلان کر دیا۔
Untitled 2026 02 22T211800.236
ترجمان کے مطابق پہلی بار رجسٹریشن کے لیے یہ سہولت 31 دسمبر 2026 تک مؤثر ہوگی،متبادل طریقوں سے درخواست گزار کی شناخت کی تصدیق کی جائے گی۔

اٹھارہ سال یا زائد عمر کی شادی شدہ خواتین کے پاس نکاح نامہ موجود ہونا لازم ہوگا، والد یا والدہ اور شوہر کا شناختی کارڈ بنا ہوا ہو اور ان کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
nadra
24 سال یا زائدعمرکےمرد کےوالد یا والدہ اورکسی ایک بہن بھائی کا شناختی کارڈ بنا ہو،والدین میں سے کسی ایک کی بائیومیٹرک تصدیق لازمی ہوگی.

والدین، شوہردونوں فوت لیکن نادرا میں ریکارڈ موجود ہوا تو بائیومیٹرک چھوٹ مل سکےگی۔

نادرا کے مطابق پہلی بار نان اسمارٹ کارڈ کسی فیس کے بغیر بھی جاری کیا جائے گا،شہری رجسٹریشن کے وقت درست معلومات یقینی بنائیں،ولدیت، تاریخ پیدائش اور جائے پیدائش میں تبدیلی نہیں ہو سکےگی۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پرنادرا نےسہولت کا طریقہ وضع کیا،نادرا اتھارٹی بورڈ بھی اس کی منظوری دے چکا ہے.

نادرا آرڈیننس اور شناختی کارڈ قواعد و ضوابط کےتحت سہولت دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں