اسلام آباد: وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتوں کو ختم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، تبدیل کی گئی پانچوں نیب کورٹس کو دیگر شعبوں کی خصوصی عدالتوں میں تبدیل کیا گیا ہے۔
وفاقی حکومت نے لاہور کی 5 احتساب عدالتوں کو ختم کرکے دیگر شعبوں کے خصوصی ٹربیونل میں تبدیل کردیا ہےجبکہ دیگر شہروںمیں احتساب عدالتوں کی جگہ ٹربیونل قائم کئے جائیںگے۔
وفاقی حکومت کی جانب سے لاہور کی 2 احتساب عدالتیں کسٹمز کےخصوصی ٹربیونل میں تبدیل کردی گئیں، 2 احتساب عدالتوں کو انٹلیکچول پراپرٹی ٹریبونل میں بدل دیا گیا، جبکہ ایک احتساب عدالت کو سپیشل عدالت سنٹرل کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ حکومت کی جانب سے یہ اقدام نیب قوانین میںتبدیلی کے بعد مقدمات کی نیب عدالتوںسے منتقلی کے بعد زیر سماعت مقدمات میںکمی کے بعد عمل میںلایا گیا ہے.