WhatsApp Image 2026 04 03 at 03.29.58

پاکستان:سگریٹ نوشی سے سالانہ 2 لاکھ اموات، نجی تنظیموں کا سگریٹس پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ

اسلام آباد:شعبہ صحت میں کام کرنےوالی نجی تنظیموں نے تمباکو نوشی کو پاکستان میں صحت کو درپیش سنگین مسئلہ قرار دیتے ہوئےسگریٹس پر ٹیکس بڑھانے کا مطالبہ کر دیا.

نجی تنظیموں ایس پی ڈی سی اور سپارک نے نئے بجٹ میں سگریٹ پر ٹیکس بڑھانے کی تجویز دیدی ۔
WhatsApp Image 2026 04 03 at 03.28.34
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں سالانہ ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد اموات تمباکو نوشی کے باعث ہوتی ہیں ۔تمباکو سے بیماریوں کا معاشی بوجھ ایک ہزار 835 ارب روپے تک پہنچ چکا جبکہ سگریٹ ٹیکس سے آمدن صرف 266 ارب روپے ہے۔

صحت سے متعلق نجی تنظیموں کا مؤقف ہے کہ پاکستان میں سگریٹ کی قیمتیں خطے میں سب سے کم ہیں۔

ماہ فروری 2023ء کے بعد سگریٹ پر ٹیکس میں اضافہ نہیں ہو سکا، جبکہ سستے سگریٹ نوجوانوں میں تمباکو نوشی کا رجحان بڑھنے کی بڑی وجہ ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اکانومی سگریٹ برانڈز پر 35 روپے اور پریمیم پر 21 روپے ٹیکس بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے،اس سے 51 ارب روپے اضافی آمدن کا تخمینہ لگایا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ لکھیں