LHC 2 1

ملتان سمیت صوبہ بھر کے 13 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تقرر و تبادلوں‌کے احکامات جاری

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌کے احکامات پر صوبہ بھر کے 13 ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججزکے تقرروتبادلوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا.

Untitled 2025 05 21T232416.581لاہور ہائیکورٹ‌کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان عبدالرحیم کو فیصل آباد جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ‌تبدیل کئےجانے والے ڈسٹرکٹ‌اینڈ سیشن جج اورنگ زیب کو ملتان تعینات کر دیا گیا ہے.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وہاڑی محمد عارف حمید کو نارووال، ممبر لیگل انشورنس ٹربیونل ظفراقبال تارڑ کو جھنگ، سپیشل جج اینٹی کرپشن لاہور محمد فیصل احمد کو ننکانہ، عابد رضوان عابد کو قصور سے راولپنڈی، ریحان بشیر کو فیصل آباد سے قصورڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تعینات کردیاگیاہے.

محمد نعیم سلیم کو گوجرانوالہ سے سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی بینچ تعینات کر دیا گیاہے.

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز ناروال زبیر شہزاد کیانی، روالپنڈی سے محمد اکرم، بہاولنگر سے شازب سعید اور سینیئر ایڈیشنل رجسٹرار راولپنڈی بینچ خالد محمود کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں