Untitled 2025 12 02T060329.035

ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روکنے کا حکم، سمارٹ کارڈ و لائسنس جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا ۔

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے کم عمر بچوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر گرفتار کرنے پر نوٹس لے لیا ۔

چیف جسٹس عالیہ نیلم نے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو کم عمر ڈرائیور بچوں سے متعلق پہلے آگاہی مہم چلانے کا حکم دیا اور کہا کہ پہلی مرتبہ کم عمر موٹر سائیکل اور گاڑی چلانے والے بچوں کو وارننگ دی جائے ، غلطی دہرانے پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے ۔
maryam nawaz sharif 4
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بھی ٹریفک قوانین خلاف ورزی پر کم عمر طلبہ کوگرفتار کرنے سے روک دیا ۔ مریم نواز نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بچوں کو ہتھکڑیاں لگانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں مریم نواز کا کہنا ہے کہ سولہ سال کے بچوں کو سمارٹ کارڈ اور موٹرسائیکل ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبے بھر میں ٹریفک پولیس کو عوام بالخصوص طلبہ کے لئے ہفتہ آگاہی منایا جائے گا ۔ ہیلمٹ نہ پہننے پر پہلی خلاف ورزی کی صورت میں وارننگ چالان ہوگا ۔ ٹریفک کے لئے پہلی مرتبہ ڈرون اور باڈی کیم کا استعمال شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

مریم نواز نے کہا کہ کم عمر طلبہ یا بچوں سے زیادہ والدین کو ٹریفک قوانین سے متعلق بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔ ٹریفک قوانین عوام کی جان کی حفاظت کے لئے بنائے جاتے ہیں۔عوام کو اپنی حفاظت کے لئے عادتوں کو بدلنا ہوگا۔ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے ہر شہری اپنا کردار ادا کرے۔معصوم بچوں کو نہیں پکڑنا چاہتے مگر قانون کی پاسداری ضروری ہے۔ بچوں کا قصور نہیں ہم نے انہیں ہیلمٹ پہننے کی عادت ہی نہیں ڈالی۔ والدین بچوں کو روڈ سیفٹی کے لئے ہیلمٹ کی اہمیت اور ضرورت سے آگاہ کریں.ٹریفک پولیس عوام کی عزت نفس کا خصوصی خیال رکھے۔ بداخلاقی اور بدتمیزی نہ کی جائے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 2445 پولیس گاڑ یاں قانون کی زد میں آ گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں