Untitled 2026 01 07T064940.323

ہر 4 میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار، شہری علاقوں میں‌صورتحال سنگین

اسلام آباد:ہاؤس ہولڈ انٹیگریٹڈ اکنامک سروے کی رپورٹ جاری کردی گئی۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بھوک غربت نہیں قومی ایمرجنسی بنتی جا رہی ہے اور ہر چار میں سے ایک پاکستانی غذائی عدم تحفظ کا شکار ہے۔Untitled 2026 01 07T064952.303

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک کے ہر چار میں سے ایک گھرانے کو مناسب خوراک میسر نہیں ہے.

صرف گزشتہ چھ برس میں غذائی عدم تحفظ میں 53 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور سب سے زیادہ تشویشناک صورتحال شہری علاقوں میں ہے جہاں مہنگائی نے عوام کی قوتِ خرید کم کردی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان اور سندھ شدید متاثر ہیں مگرحیرت انگیزطور پر پنجاب سستی روٹی جیسے منصوبوں کے باوجود بھوک پر قابو پانے میں ناکام ہے۔

ماہرین نے کورونا، 2022 کے تباہ کن سیلاب اور مسلسل مہنگائی کو اس کا سبب قرار دیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں