ویب نیوز: میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کیجانب سے ’’پروجیکٹ ڈس انفو‘‘شروع کر دیا گیا ہے جس کا مقصد نیوز رومز کو ڈس انفارمیشن کے تدارک کے لئے مضبوط کرناہے۔
میڈیا میٹرزفارڈیموکریسی (ایم ایم ایف ڈی) نے’’پروجیکٹ ڈس انفو‘‘ کےآغاز کا اعلان کردیا ہے،جس کا مقصد نیوز رومز کو ڈس انفارمیشن سے پیدا ہونےو الےعملی خطرات کےخلاف مضبوط بنانا ہے،ایسے دور میں جہاں نقصان دہ مواد اکثرجانچ پڑتال سے بچتا اورپھیل جاتا ہے،پروجیکٹ ڈس انفو نیوز رومز کی مضبوطی کے لئے ایک عملی لائحہ عمل فراہم کرتا ہے،یہ پراجیکٹ کم ہوتی آمدنی، سیاسی و مالکانہ مداخلت اور پلیٹ فارم پر مبنی تقسیم کے غلبے سے پیدا ہونے والی ایڈیٹوریل اتھارٹی کی کمزوری جیسے مسائل کو حل کرتا ہے۔
گزشتہ ایک دہائی سے زائد عرصہ سے ایم ایم ایف ڈی صحافیوں کو تربیت، ویریفیکیشن ٹول کٹس، فیکٹر جیسی فیکٹر چیکنگ ٹیکنالوجیز اور پالیسی پر مبنی تحقیق کے ذریوے سہولت فراہم کر رہا ہے۔ تاہم جیسے جیسے ڈس انفارمیشن اور پیچیدگیاں بڑھتی جا رہی ہیں، ویسے انفرادی مہارتیں کافی نہیں رہیں۔ پروجیکٹ ڈس انفو اس چیلنج کا جواب ادارہ جاتی حفاظتی اقدامات تجویز کرکے دیتاہے، جو روزانہ کی نیوز روم سرگرمیوں میں تصدیق، ادارتی خود مختاری اور جوابدہی کو شامل کرتے ہیں۔
اس کامقصد نیوز رومز کو جھوٹی معلومات سے پیدا ہونےوالے عملی اورنظامی خطرات کےخلاف مضبوط بنانا ہے،یہ منظم، نیوز روم کی قیادت میں تیار کردہ ایڈیٹوریل معیارکےذریعے ویریفیکیشن کے عمل کو ادارہ جاتی شکل دینے،ایڈیٹوریل اتھارٹی کو مستحکم کرنےاورمواد کی تیاری کےپورے عمل میں معلومات کی سچائی کے تحفظ کے لیے واضح پروٹوکول قائم کرنے پر توجہ دیتا ہے۔
ایڈیٹرز،رپورٹرز اورنیوز روم کیساتھ مشترکہ ڈیزائن تھنکنگ کےعمل کے ذریعے تیار کیا گیا ہے، "پراجیکٹ ڈس انفو” ایسےعملی ایڈیٹوریل معیارات فراہم کرتا ہےجو صرف مثالی ضابطہ اخلاق سے آگے بڑھتے ہیں،اس کا تین مرحلوں پرمشتمل منصوبہ ہے،نیوز روم قیادت کو شامل کرنا، معیاری آپریٹنگ پروسیجرز (ایس او پیز) کوباضابطہ شکل دینا اور ورکشاپس،مشقوں کے ذریعےصلاحیت سازی کو ادارہ جاتی شکل دینا۔
ایم ایم ایف ڈی کےایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد بیگ نےکہا کہ پراجیکٹ ڈس انفو کا مقصد غیر منظم ردعمل سے انسٹیٹیوشنل سیف گارڈ، اقدامات کی طرف جانا ہے،ہمارا مقصد خبروں کی ساکھ بحال کرنا اور عوامی اعتماد کو دوبارہ قائم کرنا ہے، نیوز رومز کو ایسے پروٹوکولز سے لیس کر کے جو نہ صرف عملی ہوں بلکہ ان دباؤ کا مقابلہ کرنے کے قابل بھی ہوں جن کا وہ روزانہ سامنا کرتے ہیں۔
اگرچہ یہ معیارات پاکستان کی زمینی حقیقت پر مبنی ہیں لیکن یہ پورے جنوبی ایشیا اور دیگر خطوں میں بھی وسیع پیمانے پر استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یہ ایسے ماحول میں ایڈیٹوریل مضبوطی کا ماڈل فراہم کرتے ہیں جہاں مس انفارمیشن پروان چڑھتی ہیں۔
میڈیا میٹرز فارڈیموکریسی ایک پاکستان میں قائم غیر منافع بخش ادارہ ہےجو ڈیجیٹل حقوق، میڈیا کی ترقی اور معلومات کی سچائی کو آگے بڑھانے کے لیے پرعزم ہے،تربیت،وکالت اور تحقیق کے ذریعے ایم ایم ایف ڈی جمہوری شراکت داری کے فروغ اور آزادی اظہار کے تحفظ میں میڈیا کے کردار کو مضبوط بنانے پر کام کرتا ہے۔