black window car policy

پاکستان میں گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی نئی پالیسی، پرمٹ جاری ہو گا

اسلام آباد: پاکستان میں‌گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی نئی پالیسی تیاری کے آخری مرحلے میں داخل ہو گئی.
Untitled 2026 03 05T093743.242
وزارت داخلہ نے مسودہ وزارت قانون کو بھجوا دیا ۔ جس کے مطابق طبی اور سیکیورٹی وجوہات پر شہریوں کو گاڑیوں کے شیشے کالے کرنے کی اجازت ہو گی،اس پرمٹ کی فیس سے حکومت کو اضافی آمدنی حاصل ہو گی ۔

سینیٹ کمیٹی داخلہ کی سفارش پر ٹینٹڈ گلاس پرمٹ کے لئے باقاعدہ فریم ورک ترتیب دیا گیا ۔

مجوزہ پالیسی کے مطابق طبی مسائل اور سیکیورٹی وجوہات کی بنیاد پر شیشے کالے کرنے کی اجازت ہوگی ۔کمپنی سے ہی کالے شیشے لگی گاڑیوں کے لیے بھی خصوصی پرمٹ جاری ہو گا ۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل ہوتے ہی پالیسی سینیٹ کمیٹی کو پیش کی جائے گی ۔

حتمی منظوری کے بعد شہریوں کو قانونی طور پر پرمٹ حاصل کرنے کی اجازت ہو گی ۔

اپنا تبصرہ لکھیں