942707 66525537 1

پنجاب میں فوجداری مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کے لئے نئی پالیسی منظور

لاہور: پنجاب میں فوجداری نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی جانب اہم پیش رفت سامنے آئی ہے.

حکومت پنجاب کی جانب سے کیس فلو مینجمنٹ سسٹم کے ذریعے مقدمات کی نگرانی اور رفتار بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔
WhatsApp Image 2026 03 27 at 07.14.12
اس مقصد کے لئے پنجاب حکومتِ نے نارکوٹکس کیسز کے لیے پراسیکیوشن پالیسی 2025ء کے مسودے کی منظوری دے دی۔

سیکرٹری پراسیکیوشن سلمان غنی کی جانب سے پنجاب پراسیکیوشن پالیسی اِن نارکوٹکس کیسز 2025ء پیش کی اور منشیات کے مقدمات میں مؤثر پیروی کے لیے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔

پنجاب حکومت نے کرمنل پراسیکیوشن سروس کیس فلو مینجمنٹ سسٹم رولز 2025 کی بھی منظوری دے دی، نئی پالیسی اور رولز کا مقصد پراسیکیوشن نظام کو مضبوط اور مؤثر بنانا قرار دیا گیا۔

منشیات سے متعلق مقدمات میں جلد انصاف اور بہتر کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا جائے گا، منظور شدہ مسودوں کو مزید قانونی تقاضے پورے کرنے کے لیے متعلقہ محکموں کو بھجوا دیا گیا۔

دوسری جانب لا اینڈ پارلیمنٹری افیئرز ڈیپارٹمنٹ سے ویٹنگ کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا.

اس سلسلے میں‌متعلقہ اداروں کو نئی پالیسی اور رولز پر عملدرآمد کے لیے اقدامات کی ہدایت کردی گئی۔

اپنا تبصرہ لکھیں