salary or pension2

ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن کےحصول کے لئے نئے احکامات جاری

اسلام آباد:پنشن حصول کےلئے پی آئی اے کے ریٹائرڈملازمین کےلئے نئے احکامات جاری کردیئے گئے۔

سرکلر کے مطابق طبی سہولیات کے لئے انشورنس کمپنی میں رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، پنشن حصول کےلئے بینک میں پنشن بینک اکاؤنٹ بھی کھولنا ہوگا۔
Untitled 2026 02 10T183950.193
متعلقہ بینک سے پنشن بینک اکاؤنٹ ہونےکی تصدیق پرمبنی سرٹیفکیٹ بھی جمع کرانا ہوگا۔

اعلامیے کے مطابق 30 ستمبر2023 یا اس سے قبل ریٹائرڈملازمین کو احکامات پر 15فروری سے قبل عملدرآمد کرناہوگا.

رجسٹریشن کے لئے پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر ملازمین کو قومی شناختی کارڈ کے ساتھ بائیو میٹرک کرانا ہوگی۔

سرکلر کے مطابق رجسٹرڈ نہیں ہونے والے ریٹائرملازمین کو پی آئی اے میڈیکل سینٹرز پر سہولیات حاصل نہیں ہونگی، 30 ستمبر 2023 یا اس سے قبل ریٹائرملازمین کوپنشن بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات فراہم کرنا ہونگی۔

اپنا تبصرہ لکھیں