406833 5189602 updates

انسٹا گرام میں نئے فیچرز کا اضافہ، رواں‌ہفتے سے دستیاب ہوں‌گے

ویب نیوز: انسٹا گرام نے صارفین کے لیے متعدد نئے فیچرز متعارف کرادئیے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر گرڈ کسٹمائزیشن ہے جس کے تحت تصاویر کو چوکور کی بجائے عمودی انداز سے دیکھنے میں مدد ملے گی۔

میٹا کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ پروفائل گرڈ کو اب صارفین اپنی مرضی کے مطابق تبدیل کرسکتے ہیں۔

میٹا کے مطابق یہ فیچر اس ہفتے سے صارفین کو دستیاب ہوگا اور وہ اپنی مرضی کے مطابق پروفائل گرڈ کو ارینج کرسکیں گے۔

اس فیچر کی آزمائش اگست 2024 سے کی جا رہی تھی۔کمپنی کے مطابق اس فیچر کا مطالبہ صارفین کی جانب سے کافی عرصے سے کیا جا رہا تھا۔

اس کے ساتھ ساتھ صارفین کو فالوورز کے لیے پیش کیے جانے والے مواد کو ایڈٹ کرنے کا اختیار بھی دیا جا رہا ہے۔

کمپنی کی جانب سے صارفین کے لیے اپنے جذبات کا اظہار موسیقی، ریلز اور دیگر طریقوں سے کرنے کا عمل بھی آسان بنایا جا رہا ہے۔

اب صارفین کسی Spotify گانے کے نام اور آرٹسٹ کو انسٹا گرام نوٹس میں شیئر کرسکیں گے۔

درحقیقت اس فیچر کے تحت جب بھی آپ کوئی نیا Spotify گانا سنیں گے تو اس کا نام اور آرٹسٹ وغیرہ رئیل ٹائم میں نوٹس میں اپ ڈیٹ ہو جائیں گے۔

انسٹا گرام میں ہینڈ رائٹنگ فونٹس کا اضافہ بھی کیا جا رہا ہے۔یہ فونٹس سٹوریز اور ریلز ویڈیوز کے لیے دستیاب ہوں گے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں‌انسٹا گرام نے صارفین کی سہولت کے لئے ٹک ٹاک کیپ کٹ کے مقابلے میں ایڈیٹس ایپ صارفین کیلئے پیش کی تھی.

اس طرح‌انسٹا گرام میں دوستوں کے ساتھ ریلز شیئر کرنے کیلئے ایک نیا فیچر بلینڈ متعارف گیا تھا جبکہ انسٹا گرام ریلز کے لیے ایک دلچسپ فیچر کی آزمائش بھی جاری ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں