punjab govt 1

پولیس کا نیا چہرہ؟ پنجاب میں تھانوں کا نام تبدیل کرنے کا اعلان

لاہور: پنجاب حکومت کا نیا اقدام، ’تھانہ‘ کا نام تبدیل کر کے ’پبلک سیفٹی سینٹر‘ رکھنے کی تجویز دے دی گئی ہے.

پنجاب حکومت نے پولیس نظام میں عوامی اعتماد کی بحالی کے لیے ایک نیا اقدام متعارف کرایا ہے، جس کے تحت لفظ ’تھانہ‘ کو تبدیل کر کے اب ’پبلک سیفٹی سینٹر‘ رکھا جائے گا۔Untitled 2026 01 03T064121.639

حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام میں پولیس کا مثبت تاثر قائم کرنا اور پولیس کو ایک عوام دوست ادارے کے طور پر پیش کرنا ہے، تاکہ شہری بلا خوف و جھجھک اپنی شکایات درج کرا سکیں۔

تاہم ماہرین اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ نام کی تبدیلی کے ساتھ ساتھ پولیس کے اندر موثر اور سخت احتسابی نظام کا نفاذ بھی نہایت ضروری ہے، کیونکہ حقیقی اصلاحات ادارہ جاتی رویوں اور عملی اقدامات سے ہی ممکن ہیں۔Untitled 2026 01 03T064127.660

پنجاب حکومت کے اس فیصلے کو پولیس اصلاحات کی جانب ایک ابتدائی قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس کی کامیابی کا دارومدار اس کے عملی نفاذ اور شفاف احتسابی عمل پر ہوگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں