Untitled 2026 01 21T205911.066

قانونی چارہ جوئی مزید آسان کرنے کے لئے وکلاء کیلئے نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم لانچ

ویب نیوز:دبئی میں قانونی کارروائیوں کو مزید آسان بنانے کیلئے دبئی پولیس نے وکلاء کے لیے ایک نیا ڈیجیٹل پلیٹ فارم متعارف کرادیا۔

اس نئے پلیٹ فارم کے ذریعے وکلاء اب پولیس سٹیشن جائے بغیر اپنے کیسز کی پیروی کر سکیں گے جب کہ وکلاء اور دیگر قانونی ماہرین کو آن لائن قانونی خدمات فراہم کی جائیں گی۔

ان خدمات میں فوجداری شکایات کی تحقیقات، سفری پابندیوں کی جانچ پڑتال اور قیدیوں سے ورچوئل ملاقات کی اجازت نامہ حاصل کرنا شامل ہیں۔
Untitled 2026 01 21T205904.640
نئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے پاور آف اٹارنی کا حصول بھی فوری طور پر ممکن ہوگا جو کہ وکلا اور ان کے کلائنٹس کے لیے ایک بڑی سہولت ہے، نیز نئے پلیٹ فارم پر وکلا کو الیکٹرانک دستخط اور سرٹیفکیٹس کا حصول بھی چند کلکس کی دوری پر ہوگا جس سے قانونی کارروائیاں تیز اور مزید شفاف ہوں گی۔

نئے پلیٹ فارم کے تحت اماراتی شناختی اسمارٹ ڈیجیٹل ایپ ‘یو اے ای پاس’ کے ذریعے قانونی خدمات حاصل کی جا سکیں گی۔اس کے علاوہ آرٹیفیشل انٹیلی جنس اسسٹنٹ (AiX) وکلا کو مرحلہ وار رہنمائی فراہم کرے گا تاکہ وہ پلیٹ فارم کا بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں