online fraud

نئے سال کی آمد اور "مبارکباد کے لنکس” پر این سی سی آئی اے کا انتباہ جاری

اسلام آباد:نئے سال کے آغاز کے موقع پر آن لائن فراڈیوں سے ہوشیار رہنے کے لئے نیشنل سائبر کرائمز انویسٹی گیشن اتھارٹی نے فراڈ سے بچنے کا الرٹ جاری کر دیا۔
Untitled 2025 12 05T085044.181
این سی سی آئی اے کے مطابق نئے سال کی آمد پر مبارکباد کے لنکس اور جعلی تحائف کے پیغامات گردش کر رہے ہیں. اس لئے کسی بھی انجان لنک پر کلک کریں اور نہ ہی اپنا واٹس ایپ کوڈ کسی کےساتھ شیئرکریں۔الرٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنی خوشیوں کو ہیکرز کی نظرنہ لگنےدیں، اور فراڈیوں سے محفوظ رہیں۔

ماہرین کے مطابق فراڈی ایپ فائلز اور میلویئر لنکس کے ذریعہ واٹس ایپ پر نئے سال کی مبارکباد کے کارڈز بھیج رہے ہیں۔ ان کارڈس کو حاصل کرنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کرنے کا پیغام بھیجا جا رہا ہے۔

ایسے لنکس پر توجہ نہیں دیں کیونکہ ان سے فون کے ہیک ہونے کا خطرہ ہے اور موبائل میں موجود ڈیٹا، تصاویر، فون نمبرات اور بینک کھاتے کی تفصیلات مکمل طور پر سائبر مجرمین کے ہاتھوں میں جا سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں