eid melad un nabi 1

رحمتہ للعالمین ﷺ کی ولادت باسعادت اور یوم دفاع ایک ساتھ ہونے پر قوم پرجوش

اسلام آباد: سرورِ کونین،رحمتہ للعالمین ﷺ کی ولادت باسعادت کا جشن مذہبی جوش جذبے سے منایا جارہا ہے۔

محسن انسانیت، سرورکونین، حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت اور یوم دفاع کی خوشیاں ملک بھر میں منائی جارہی ہے،ملک بھرمیں توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا،وفاقی دارالحکومت میں 31 اورصوبائی دارالحکومتوں میں 21،21 توپوں کی سلامی دی گئی،فضا نعرہ تکبیر،اللہ اکبر اور پاکستان زندہ باد کی صداؤں سے گونج اُٹھی ۔

شہرشہر عیدمیلادالنبی کی خوشیاں، چارسُو نور کی برسات، مساجد پر چراغاں، سرکاری اور نجی عمارتیں بھی جگمگانے لگیں۔عاشقان رسول کے درود و سلام کے نذرانے، آج جلوس بھی نکالے جائیں گے۔ میلاد مصطفیٰ کی محافل سجیں گی،دل منور کیئے جائیں گے۔
414624 8162272 updates
دوسری جانب وطن عزیز کےدفاع کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنےوالے شہدا اور غازیوں کو سلام پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں یومِ دفاع وشہدا آج بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔

یوم دفاع کے موقع پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپو ں کی سلامی سے دن کا آغاز ہوا۔

کراچی میں مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی ائیر آفیسر کمانڈنگ ائیر وائس مارشل شہریان خان تھے۔پاکستان ائیرفورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لئے ہیں.

اپنا تبصرہ لکھیں