WhatsApp Image 2025 02 13 at 06

دکان کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی سے منع کرنے پر قتل کے ملزم کو سزائے موت

ملتان: سیشن کورٹ ملتان نے قتل و اقدام قتل کے مقدمہ میں مجرم سعید احمد قریشی عرف کاکا ولد رئیس احمد کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کی سزا سنا دی.

دوران سماعت ایڈیشنل سیشن جج نے ٹرائل مکمل ہونے پر مقدمے کا فیصلہ سنایا جس میں جرم ثابت ہونے پر مجرم سعید احمد کو سزائے موت کی سزا سنائی گئی.Untitled 53
پولیس تھانہ دہلی گیٹ کے مقدمہ کے مطابق ملزم نے سال 2021ء میں دکان کے سامنے موٹرسائیکل کھڑی کرنے سے منع کرنے پر مشتعل ہو کر فائرنگ کر دی تھی،فائرنگ کے نتیجے میں زبیر احمد جاں بحق جبکہ حمزہ اور ہمشیرہ زہرہ بی بی زخمی ہو گئے۔

عدالت نے فیصلے میں قرار دیا کہ مجرم نے زبیر احمد کو فائرنگ کر کے قتل کیا جبکہ مدعی مقدمہ حمزہ اور زہرہ بی بی کو شدید زخمی کیا.

ایڈیشنل سیشن جج نے مقتول کے ورثاء کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ اور زخمیوں کو 3،3 لاکھ روپے ادا کرنے کا بھی حکم دیا،عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 06 ماہ قید کاٹنی ہوگی،عدالت نے ملزم کو دفعہ 324 کے تحت 7 سال قید بامشقت اور 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا.

اپنا تبصرہ لکھیں