Untitled 2025 10 08T231713.652

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌کی یقین دہانی پر ملتان کے وکلاء کا دھرنا ختم

ملتان: جنوبی پنجاب کے وکلاء نے مختلف مطالبات کی منظوری کے لئے لاہور میں چیف جسٹس کی عدالت کے سامنے دھرنا دے دیا۔

پولیس کی جانب سےدھرنا ختم کرانے کی کوشش پر وکلاء نے سخت اور دوٹوک مؤقف اختیار کر لیا.

وکلاء کی جانب سے جنوبی پنجاب کے وکلاء کو ملتان میں سپریم کورٹ کے مقدمات کی سماعت کے لیے ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے اور رٹ پٹیشن دائر کرنے سے قبل Grievance Redressal Cell سے رجوع کرنے کے نوٹیفکیشن کو واپس لینے اور سستا و فوری انصاف فراہم کرنے کے مطالبات کی منظوری شامل تھی۔

قبل ازیں پولیس کی جانب سے دھرنا ختم کرانے کی کوشش پر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے سابق صدر سید ریاض الحسن گیلانی اور سینیئر وکیل نشید عارف گوندل نے سخت اور دو ٹوک مؤقف اپناتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک دھرنا ختم نہیں کرنے کا اعلان کیا۔

جس کے بعد احتجاجی وکلاء کی چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے ملاقات کرائی گئی۔ جس میں جلد ویڈیو لنک سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کر دیا گیا۔

سید ریاض الحسن گیلانی نے لاہور کے وکلاء صدر لاہور ہائیکورٹ‌بار آصف نسوانہ، سابق صدور رانا ضیاء عبدالرحمن اور مقصود بٹر سمیت دیگر کا ساتھ دینے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دھرنے اور احتجاج کو کامیابی سے مکمل ہونے پر ساتھی وکلاءکا بھی شکریہ ادا کیا.

دھرنے میں‌ملتان سے ہائیکورٹ‌بار کے سابق صدر سید اطہر حسن شاہ بخاری، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار وسیم ممتاز سمیت دیگر نے بھی شرکت کی.

اپنا تبصرہ لکھیں