Untitled 2025 10 21T082659.782

ملتان انٹرنیشنل بک فیئر 24 سے 26 اکتوبر تک منعقد ہو گا

ملتان: ملتان انٹرنیشنل بک فیئر 2025 کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جو جنوبی پنجاب کے لیے ایک اہم ادبی سنگ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تین روزہ میلہ 24 سے 26 اکتوبر 2025ء تک ڈی ایچ اے ملتان کے ارینا ایونٹ کمپلیکس میں صبح 10 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا۔

پہلی بار ملتان میں بین الاقوامی سطح کا بک فیئر منعقد ہو رہا ہے، جس میں پاکستان سمیت بیرونِ ملک سے بھی پبلشرز، مصنفین، ماہرین تعلیم اور کتابوں کے شائقین شرکت کریں گے۔ یہ میلہ ادب، ثقافت اور علم کے فروغ کے لیے ایک رنگا رنگ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ بک فیئر کا مقصد مطالعے کے رجحان کو فروغ دینا، فکری ترقی اور تخلیقی تبادلے کے مواقع پیدا کرنا ہے۔

ایونٹ کے دوران مختلف سیشنز، مصنفین سے ملاقاتیں اور کتابوں پر دستخط کی تقریبات منعقد ہوں گی، جن سے شرکاء کو علم و خیال کی دنیا سے جڑنے کا موقع ملے گا۔ یہ ایونٹ رین لیبل اور ایونٹ اینڈ کانفرنس انٹرنیشنل (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جسے مقامی و قومی ادبی حلقوں کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں