WhatsApp Image 2025 01 26 at 21.20.29

ملتان:گیس ٹینکر پھٹنے سےآتشزدگی،5 جاں‌ بحق،30زخمی

ملتان:فہد ٹاؤن کے علاقے حامد پور چوک میں ایل پی جی گیس سے بھرے ٹینکر میں گیس لیکیج کے باعث دھماکے سے آگ لگنے کے نتیجے میں ہونے والی آتشزدگی سے 5 افراد جاں بحق جبکہ 30 سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ کے باعث ٹینکر پھٹنے سے بستی حامد پور کے کچھ گھروں میں بھی آگ پھیل گئی، جس سے متعدد مکانات کو نقصان پہنچا اور گھروں کی چھتیں گر گئیں۔ بعض گھروں میں موجود مویشی بھی آگ کی لپیٹ میں آ گئے۔

ریسکیو آپریشن میں 16 سے زائد گاڑیوں نے حصہ لیا، کولنگ کا عمل ابھی تک جاری ہے۔دوسری جانب نشتر ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے،نشتر اسپال کے ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر زاہد کی زیر قیادت اضافی بستروں اور عملے کا انتظام کیا گیا ہے۔ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 5 افراد جو ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گئے،ان کی لاشیں بھی ہسپتال پہنچا دی گئی ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے اور کولنگ کے عمل کے مکمل ہونے تک صورتحال کو کنٹرول کیا جائے گا۔دریں‌اثناء‌واقعہ کی اطلاع ملنے پر کمشنر عامر کریم اور ڈپٹی کمشنر محمد علی بخاری سمیت دیگر افسران بھی موقع پر پہنچ گئے اور آگ بجھانے سمیت علاج معالجہ کے عمل کی نگرانی کرتے ہوئے ہدایات بھی جاری کی ہیں.

زرائع کے مطابق گیس سلنڈروں‌سے بھری گاڑی سے گیس ٹینک میں‌ WhatsApp Image 2025 01 26 at 21.20.29 1گیس منتقلی کے دوران دھماکے سے آگ لگ گئی،سلنڈروں‌ اور ٹینک کے ٹکڑے اڑ کر قریبی گھروں‌میں‌جا گرے، جو نقصان کا باعث بنے،نیز دھماکے کی آواز میلوں‌دور تک سنی گئی جبکہ آگ کابہت بڑا گولہ بھی آسمانی کی طرح‌جاتے میلوں‌دور تک دیکھا گیا.

اپنا تبصرہ لکھیں