کوئٹہ:بلوچستان میں 28 لاکھ سے زائد بچے اور بچیاں تعلیم سے محروم ہیں۔
ذرائع کے مطابق صوبے میں 22 لاکھ بچے سرکاری و نجی سکولوں میں زیر تعلیم ہیں۔صوبے میں 3 ہزار 694 سکول غیر فعال ہیں،بلوچستان کے 6 ہزار 995 سکولوں میں سنگل ٹیچر ہے۔صوبے کے 13 ہزار سے زائد سکول باؤنڈری وال اور واش رومز سے محروم ہیں،جبکہ بلوچستان کے ایک ہزار 843 سکولز شیلٹر لیس ہیں۔
ڈائریکٹر ایجوکیشن فار ڈویلپمنٹ اینڈ مانیٹرنگ منیر نودیزئی کا کہنا ہے کہ سال 2023ء کی مردم شماری کے مطابق بلوچستان میں سکول جانے کی عمر کے بچوں کی تعداد تقریباً 50 لاکھ ہے،صوبے میں 22 لاکھ کے قریب بچے سکول جاتے ہیں۔بلوچستان میں 11 لاکھ بچے سرکاری،7 لاکھ بچے پرائیویٹ سکولز جبکہ 3 لاکھ سے زائد بچے نیم سرکاری اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔