لاہور: پنجاب میں ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی جعلی ویب سائٹس بلاک کرا دی گئیں۔
پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ای ٹریفک چالان کے نام پر شہریوں کو لوٹنے والی 100 سے زائد جعلی ویب سائٹس بلاک کرادی گئی ہیں۔
اتھارٹی کے مطابق جعلی ویب سائٹس ای چالان کے ذریعے شہریوں سے غیر قانونی طور پر آن لائن ادائیگیوں کے ذریعے لوٹ مار میں ملوث تھیں۔
اتھارٹی نے شہریوں کو ہدایت کی کہ شہری کسی بھی غیر مصدقہ یا مشکوک ویب سائٹ پر ای چالان کی ادائیگی نہیں کریں۔
اس مقصد کے لئے شہریوںکو ای چالان کے جعلی میسجز اور ان کی ادائیگی کے لئے لنک بھیجے جا رہے تھے.
