Untitled 2

شادی کا جھانسہ، ایک زیادتی کا نشانہ،دوسری بچا لی گئی جبکہ خاتون کے تشدد سے شوہر قتل

نمائندگان:اوکاڑہ میں‌خاتون کےساتھ مسلسل زیادتی کرنے واے ملزم کو تھانہ سٹی رینالہ خورد کی جانب سے گرفتار کر لیا گیا، ملزم منظور شادی کا جھانسہ دیکر ایک خاتون کو عرصہ 7 سال سے زیادتی کا نشانہ بنا رہاتھا.Untitled 3
خاتون کے مطابق ملزم زیادتی کرنے کیساتھ اسے بلیک میل بھی کرتا رہا، ملزم اور متاثرہ خاتون دونوں چک 5 -ون آر اے گاؤں کے رہائشی ہیں.

اوکاڑہ پولیس کے مطابق بروقت کارروائی کر کےملزم کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا گیا جبکہ متاثرہ خاتون کی درخواست پر قانونی کارروائی کا آغاز بھی کر دیا گیاہے.

دریں‌ اثناء ڈولفن فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ (FPU) لاہور نے میر پور خاص سے شادی کرنے کے لئے لاہور آنے والی نو عمر لڑکی کو ڈھونڈ نکالا، لڑکے سے موبائل پر دوستی کے بعد لڑکی میرپور خاص سے لاہور پہنچی تھی۔

ترجمان ڈولفن پولیس کے مطابق بے یار و مددگار نو عمر لڑکی کو 3 مشکوک اشخاص ہمراہ لیجانے کی کوشش کر رہے تھے، ٹیم لیڈر نے نوٹس کیااور فرینڈلی پٹرولنگ یونٹ کی ٹیم نے فوری موقع پر پہنچ کر گریٹر اقبال پارک سے بچی کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

15سالہ لڑکی (الف)نے لیڈی پولیس آفیسر اقصیٰ کو میر پور خاص سے لاہور تک کی آپ بیتی بیان کی کہ وہ موبائل فون پر دوست بننے والے 20 سالہ عقیل سے نکاح کرنے لاہور آئی تھی۔

جس پر ایف پی یو ٹیم کا فوری طور پر میرپور خاص اس کے والدین سے رابطہ کیا، والدین کے لاہور پہنچنے تک لڑکی کو تھانہ لاری اڈا کی حفاظتی تحویل میں دے دیا۔

پولیس نے لڑکی کو ساتھ لے جانےکی کوشش کرنے والے تینوں نوجوان لڑکوں عقیل، سلمان اور سمیر کو ضروری کارروائی کیلئے تھانہ لاری اڈہ کے حوالے کر دیا۔

بعد ازاں‌والدین لاہور پہنچ کر لڑکی کو پولیس تحفظ مرکز سینٹر سے باحفاظت اپنے ہمراہ لے گئے.

دوسری جانب چیچہ وطنی میں بیوی کے مبینہ تشدد سے شوہر چل بسا۔Untitled 4
پولیس کے مطابق یہ واقعہ شاہکوٹ کے علاقے میں پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک خاتون نے گندم کی فصل میں حصہ کم ملنے پر اپنے شوہر کو بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ شوہر اور اس کے بھائیوں نے گندم کی فصل کاشت کی تھی، بیوی کا کہنا تھا کہ شوہر کے بھائیوں نے انہیں گندم کا کم حصہ دیا، پولیس کے مطابق مبینہ طور پر بیوی نے جھگڑے کے دوران شوہر پر تشدد کیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی۔

پولیس کے مطابق شوہر کی لاش کو تحویل میں لے لیا گیا ہے اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

اپنا تبصرہ لکھیں