400481 5396255 updates

پسند کی شادی: نوجوان منگیتر کے ہاتھوں‌ قتل اور خاتون کو شیر خوار بیٹی سے مار دیا گیا

نمائندگان: پشاور میں نوجوان کے قتل کا ڈراپ سین ہو گیا، منگیتر ہی قاتلہ نکلی، مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے، مقتول ابرار اللہ کی شادی کل 6 اپریل کو طے تھی.

پولیس کے مطابق 27 مارچ کو حیات آباد میں مقتول ابرارکی لاش برآمد ہوئی تھی جس پر پولیس نے تحقیقات کا آغاز کیا۔

پولیس نے بتایا کہ مقتول کی منگیتر اور اس کے دوست ملزم کو گرفتار کر لیا گیاہے، مقتول ابرار اللہ کی شادی 6 اپریل کو طے تھی۔ پولیس کے مطابق لڑکی ابرار سے شادی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لیے اس نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اسے قتل کروا دیا۔

دریں‌اثناءمانسہرہ میں خاتون اور اس کی 16 ماہ کی بیٹی کو گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ مانسہرہ میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو پسند کی شادی کرنے پر بیٹی سمیت قتل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ خاتون نے 3 سال قبل پسندکی شادی کی تھی جبکہ خاتون کا شوہر سعودی عرب میں ہے۔پولیس کے مطابق خاتون کو مبینہ طور پر اس کے ورثاء نےقتل کیا، جس پر 4 ملزموں کےخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں