کراچی: سنٹرل جیل کراچی سے رہائی پانے والے شخص کو کچھ دیر بعد ہی قتل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت امیر بخش کے نام سے ہوئی جسے سنٹرل جیل سے رہائی کے بعد جیل کے قریب ہی فائرنگ اور چھری کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔
پولیس کا کہناہے کہ مقتول کا آبائی تعلق لاڑکانہ سےتھا، جس نے پسند کی شادی کی تھی.
امیربخش کی جیل سے رہائی کا مخالفین کو علم تھا اور وہ گھات لگائے بیٹھے تھے، امیر بخش جیسے ہی جیل سے باہرآیا تو چند قدم کے فاصلے پر اسے چھری کے وار سے قتل کردیا گیا۔
پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کرنے کے ساتھ ملزموں کی تلاش اور دیگر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.