411326 812527 updates

لیاری کے بچوں‌نے انڈر 15 کا ٹائٹل جیت کر فٹبال کی دنیا میں‌دھاک بٹھادی

اوسلو:پاکستانی ٹیم بیٹر فیوچر پاکستان نے ناروے کپ میں انڈر 15 کا ٹائٹل جیت لیا۔

ناروے کپ میں انڈر 15 ایونٹ میں شریک بیٹر فیوچر پاکستان کی ٹیم لیاری کے کھلاڑیوں پر مشتمل تھی، بیٹر فیوچر کی ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست رہی اور ہر میچ میں حریف کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے ٹرافی اپنے نام کی۔

فائنل میں اس نے ناروے کے کلب یووک لین کو 0-2 سے شکست دی۔

بیٹر فیوچر کی جانب سے دونوں ہاف میں ایک، ایک گول ہوئے، ٹیم کی جانب سے ایک گول احمد علی اور دوسرا گول اویس نے سکور کیا۔

ناروے میں ہونیوالے دنیا کے سب سے بڑے یوتھ فٹبال ٹورنامنٹ میں دنیا کے 30 سے زائد ملکوں سے سیکڑوں ٹیمیں مختلف ایج گروپس میں شریک تھیں۔

پاکستانی بچوں‌کی ٹیم کی جیت پر فٹبال کلبز اور کھلاڑیوں‌نےاس کو پاکستان کی فٹبال کے کھیل میں‌ترقی اور نئے خوش آئند امکانات قرار دے دیا،

ٹیم کی ٹورنامنٹ میں‌شاندار کارکردگی اور کامیابی پر کھلاڑی بچوں اور ٹیم مینجمنٹ نے بھی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مسلسل محنت کا نتیجہ قرار دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں