Untitled 2025 07 03T230812.516

پنجاب میں‌شرح‌خواندگی؛ 41 اضلاع میں‌ مری پہلے، راجن پور آخری اور ملتان 25 ویں‌نمبر پر

لاہور: پنجاب کے اضلاع میں شرح خواندگی کے نئے اعداد و شمار جاری کر دئیے گئے.

پاکستان بیورو آف سٹیٹسٹکس کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پنجاب بھر کے اضلاع میں شرح خواندگی کی مختلف سطحیں سامنے آئی ہیں۔Untitled 2026 01 03T065633.990
اعلیٰ ترین شرح خواندگی میں مری ضلع 84.8فیصد کے ساتھ سرفہرست رہا، اس کے بعد راولپنڈی 83.2 فیصد اور گجرات 81.4فیصد کے ساتھ نمایاں ہیں۔

کم ترین شرح خواندگی کے علاقوں میں راجن پور ضلع 36.1 فیصد کے ساتھ سب سے نیچے ہے، اس کے بعد ڈیرہ غازی خان 46.8فیصد اور رحیم یار خان 47.9فیصد کے ساتھ کم شرح خواندگی والے اضلاع میں شامل ہیں۔

دیگر بڑے شہروں میں‌لاہور کی شرح خواندگی 79.6فیصد، فیصل آباد کی 73.4فیصد اور ملتان کی 61.4فیصد ریکارڈ کی گئی۔

یہ اعداد و شمار صوبے میں تعلیمی شعبے میں بہتری لانے کے لیے اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں