domestic workers

پنجاب میں‌گھریلو ملازمین کےلیے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار

لاہور:حکومتِ پنجاب نے پہلی بار گھروں میں صبح سے شام تک کام کرنے والی ہزاروں گھریلو ملازمین کے لیے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار دے دیا گیا اوور ٹائم کی صورت میں دوگنی اجرت اور میٹرنٹی لیوز بھی دینا ہوگی۔

نئے لیبر قانون کے تحت گھریلو ملازمین کو نہ صرف ماہانہ اجرت 40 ہزا ر روپے ملے گی بلکہ سالانہ چھٹیاں بھی درکار ہوں گی۔ نئے قانون میں گھریلو ملازمین رکھنے کے لئے لیٹرآف ایمپلائمنٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔

یونین کونسل کی سطح پر ڈِسپیوٹ ریزولیوشن کمیٹی گھریلو ملازمین کے تنازعات کے حل کے لیے کام کرے گی۔ قانون کے جس کے تحت انہیں میٹرنٹی لیوز، صاف، محفوظ اور باعزت کام کی جگہ فراہم کرنا ہوگی۔

اس ضمن میں‌باقاعدہ قانون سازی مکمل ہونے پر ملازمین کی باقاعدہ رجسٹریشن شروع کی جائے گی.

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت پنجاب کی جانب سے اس طرح کے اقدام کی منظوری دی گئی تھی، تاہم سوشل ویلفیئر کی جانب سے رجستڑیشن کا مرحلہ ہی مکمل نہیں‌ہو سکا.

اپنا تبصرہ لکھیں