Untitled 2025 08 17T190745.285

پولیس کے ناروا سلوک کے خلاف ملتان میں‌ وکلاء کا آج ہڑتال کا اعلان

ملتان: سینیئر وکیل کے حادثے میں‌انتقال کے مقدمہ میں پولیس کی جانب سے مقدمہ خارج کرنے اور ملزمہ کو گرفتار نہیں کرنے پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان نے آج مکمل عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے.

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ملک جاوید علی ڈوگر اور جنرل سیکرٹری ملک عدنان احمد نے تحریری نوٹس بھی جاری کر دیا ہے.Untitled 2025 08 17T190304.854

اس ضمن میں‌جاری نوٹس میں‌کہا گیا ہے کہ پنجاب بار کونسل کے فیصلے کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں وکلاء کے خلاف بے بنیاد مقدمات درج کرنے اور ملتان میں سید محمود الحسن گیلانی ایڈووکیٹ جن کو خاتون ثمرین دختر ڈاکٹر عمران نزید نے اپنی آلٹو کار سے ٹکر مار کر مضروب کیا تھا جو کہ بعد میں‌انتقال کر گئے تھےکے سلسلے میں‌ہڑتال کی جائے گی۔

بار عہدیداروں‌کے مطابق اس کی بابت مقدمہ نمبر 1950 / 25 بجرم 379/322 اور 337-جی ت پ تھانہ کینٹ ملتان میں رجسٹرڈ ہوا تھا، جس میں لیاقت بھٹی SI نے غیر جانبدارانہ تفتیش نہیں کی اور خاتون ثمرین کو نامزد مقدمہ نہیں کیا اور نہ ہی آج تک گرفتار کیا۔

پولیس کے اس ناروا سلوک کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ملتان 18 اگست بروز سوموار مکمل ہڑتال کا اعلان کرتی ہے اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے.

بار نوٹس کے مطابق لیاقت بھٹی سب انسپکٹر تھانہ کینٹ کے ملتان ڈسٹرکٹ بار میں داخلہ پر پابندی بھی عائد کی جاتی ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں