WhatsApp Image 2026 04 06 at 11.20.43

عدالتوں‌میں لازمی بائیو میٹرک کے خلاف وکلاٰء نے ملتان میں‌احتجاج کا اعلان کر دیا

ملتان: عدالتوں میں مقدمات کی دائری اور دیگر معاملات کے لئے لازمی بائیو میٹرک کے خلاف درخواست کی کئی روز بعد بھی سماعت نہیں ہو سکی۔

جس پر وکلاء نے 8 اپریل کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔WhatsApp Image 2026 04 06 at 11.25.20

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے صوبہ بھر کی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے، جواب داخل کرنے اور ضمانت دینے سمیت دیگر معاملات کے لئے رجوع کرنے پر لازمی بائیو میٹرک کرانے کی شرط عائد کی گئی تھی۔

جس کے خلاف صوبہ بھر کی کئی بار ایسوسی ایشنز کی جانب سے اس فیصلے کو مسترد کیا گیا۔

WhatsApp Image 2026 03 12 at 04.27.37اس ضمن میں‌سابق صدر ہائیکورٹ‌بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی نے بتایا کہ بائیو میٹرک کے خلاف ملتان میں 500 سے زائد وکلاء نے آن لائن بائیو میٹرک کے خلاف قرارداد بھی پیش کرتے ہوئے جنرل باڈی کا اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی تھی لیکن بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اب تک اجلاس بھی نہیں بلایا جا سکا۔

جس پر سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان ملک محبوب سندیلہ نے اپنے وکیل سابق صدر ہائیکورٹ‌بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی کی جانب سے ہائیکورٹ ملتان بینچ میں کیس دائر کیا گیا، لیکن اب تک اس کیس کو بھی سماعت کے لئے مقرر نہیں کیا گیا ہے.

اس بارے سید ریاض الحسن گیلانی نے کہا ہے کہ اگر آن لائن بائیو میٹرک سسٹم کو ختم نہیں کیا گیا تو وکلاء 8 اپریل کو سیشن کورٹ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کریں گے۔

اپنا تبصرہ لکھیں